حمزہ شہباز کی قومی کرکٹر سعید اجمل سے ملاقات، پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں قوم کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں
اور مثبت رحجانات کے فروغ، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کے لئیے
سہولیات میں اضافے، جوہر قابل کی معقول معاونت اور بھرپور حوصلہ افزائی کے
لئے مزید مطلوب اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر گفتگو ہوئی اور
سفارشات مرتب کی گئیں، حمزہ شہباز نے قومی کھلاڑی سے ان کی فیصل آباد کرکٹ
اکیڈمی کی کارکردگی بارے استفسار کیا اور انتظامی تنازعہ طے ہونے پر
اطمینان کا اظہار کیا۔Ks