Wednesday, January 20, 2016

Monday, January 18, 2016

Moshin Mirza with friend Kitab Pmlnyw



وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف

وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف
سعودی عرب پر پہنچے تو جنرل راحیل شریف نے پروٹوکول کا انتہائی خیال رکھتے ہوئے تمام تر امور انجام دیئے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف اور جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچے تو گورنر ریاض نے وزیراعظم اور وفد کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ،مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ اس موقع پر جنر ل راحیل شریف پروٹوکو ل کا خیال رکھتے ہوئے تیسری رو میں چلتے ہوئے نظر آئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف سب سے آگے سعودی فرمانروا کے ساتھ چلتے ہوئے ملاقات کیلئے ہال میں داخل ہوئے۔
اس سے قبل دورہ سعودی عر ب پر روانگی کیلئے آج صبح آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کا ایئرپورٹ پر پر تپاک استقبال کیا ،اس موقع پر نوازشریف نے راحیل شریف کو دعوت دی کہ وہ جہاز میں سوار ہوں جس پر راحیل شریف نے پروٹوکول کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے وزیراعظم کو آگے چلنے کی درخواست کی لیکن نوازشریف ان کے ساتھ کندے سے کندھا ملاتے ہوئے جہاز کی سیڑھیاں چڑھے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مستقبل میں افواج پاکستان کے سربراہوں کیلئے پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے مثال قائم کی ہے کہ وہ سیاسی قیادت کو آگے رکھیں کیونکہ یہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں جنہیں عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے اقتدار دیا ہے ۔



Metro Tarin A gayi Lahore Projects Pmlnyw







Noman gujjar Rakib jutt Pmlnyw