Friday, November 13, 2015

Saeed Ajmal with hamza shabaz Pmlnyw

حمزہ شہباز کی قومی کرکٹر سعید اجمل سے ملاقات، پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی ملاقات میں قوم کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور مثبت رحجانات کے فروغ، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کے لئیے سہولیات میں اضافے، جوہر قابل کی معقول معاونت اور بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے مزید مطلوب اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر گفتگو ہوئی اور سفارشات مرتب کی گئیں، حمزہ شہباز نے قومی کھلاڑی سے ان کی فیصل آباد کرکٹ اکیڈمی کی کارکردگی بارے استفسار کیا اور انتظامی تنازعہ طے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔Ks 

Tuesday, November 10, 2015

Hamza shahbaz nawaz sharif shab PMlnyw

کڑوڑہا شکر الحمدُللہ ربُ العالمین کہ جس نے ہمیں ہر ہر امتحان میں سرخرو کیا اور قوم نے نواز شریف کے شیروں کو اپنے اعتماد اور مان کے مہکتے ہوئے پھولوں سے لاد دیا جس کا قرض کسی بھی صورت چکایا نہیں جاسکتا خدائے عزوجل سے دعا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے صدقے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جلد ازجلد قوم کے لئیے دہشت گردی سے پاک خوددار، خوشحال، خودمختار پاکستان کی منزل مقصور حاصل کرنے کی استقامت ، توفیق اور نصرت عطاء فرمائے اور ہم سب اپنی آنے والی نسلوں کے سامنے سرخرو ہوسکیں
آمین ثم آمین